خیبر پختون خوا میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ
جمعرات 24 جولائی 2014 14:07
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جولائی 2014ء) خیبر پختون خوا حکومت نے صوبے بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
(جاری ہے)
سیکرٹری داخلہ خیبر پختون خوا اختر علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ داخلہ کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں دہشت گردوں، اغوا کاروں، ٹارگٹ کلز اور بھتہ خوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے گا اور اس حوالے سے جرائم پیشہ افراد کے خفیہ ٹھکانوں کا کھوج لگا ان کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آپریشن کو 26 زونز میں تقسیم کیا جائے گا اور اس میں 100 سے زائد کمانڈوز کے دستے تیار کر لئے گئے ہیں۔خیبر پختون خوا حکومت نے ہوائی اڈوں، بس اڈوں، ٹی وی اسٹیشنز، ریلوے، واپڈا اور آئل اینڈ گیس نتصیبات کو حساس قرار دے دیتے ہوئے پولیس کو ریڈ الرٹ رہنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں جب کہ صوبائی حکومت نے 2 ہزار 268 جرائم پیشہ مطلوب افراد کی فہرست بھی تیار کر لی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.