پشاور کیلئے امارات ایئرلائن کی معطل کردہ پروازیں ایک مرتبہ پھر بحال ‘پہلی پرواز پہنچ گئی
جمعرات 24 جولائی 2014 14:16
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) پشاور ایئرپورٹ طیارہ حادثے کے بعد سے امارات ایئرلائن کی معطل کردہ پروازیں ایک مرتبہ پھر بحال کردی گئیں جبکہ سعودی ایئرلائن کا فلائٹ آپریشن یکم اگست سے دوبارہ شروع ہوگا۔ذرائع کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر طیارہ پر فائرنگ کے بعد سے معطل کردہ فضائی سروس ایک مرتبہ پھر بحال کردی گئی جس کے بعد باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے امارات ایئرلائن کی پہلی پرواز مسافروں کو لے کر دبئی پہنچ گئی جبکہ گزشتہ روز اتحاد ایئرویز نے بھی پشاور سے دوبارہ فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب سعودی ایئرلائنز نے یکم اگست تک پشاور ایئرپورٹ سے اپنا فلائٹ آپریشن معطل کر رکھا ہے جسے یکم اگست کے بعد دوبارہ معمول پر لایا جائیگا۔(جاری ہے)
کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد کیتھے پیسیفک نے بھی کراچی کے لئے اپنی پروازیں غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی تھی جس کے بعد حکام سے مذاکرات کے بعد ایک مرتبہ پھر غیر ملکی پرواز بحال کی گئی۔واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ حملے کے کچھ ہی دنوں بعد 24 جون کو پشاور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ عملے کے 2 ارکان زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد سے غیر ملکی ایئرلائنز نے پشاور کے لئے پروازیں منسوخ کردیں تھیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.