وزیر اعظم نواز شریف کی سرکاری خرچ سے عمرہ ادائیگی اگر ثابت ہو جائے تو میں مستعفی ہو جاؤنگا ‘ رانا محمد ارشد

جمعرات 24 جولائی 2014 14:41

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن و کلچررانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ان کے اہل خانہ عمرہ ادائیگی کے لئے اپنے ذاتی مصرف کا استعمال کئے ہوئے ہیں اور یہ کہ وہ سرکاری خزانے سے یہ عمرہ ادائیگی کر رہے ہیں سراسر ان پر بہتان ہے وہ اللہ کے حضور پاکستان پر آئی آفات اور اس کی خوشحالی کے لئے دعائیں کر رہے ہیں ،ایسے حالات میں سیاسی مخالفین اپنی اپنی راگنی اپنانے کو اپنا مشن بنائے ہوئے ہیں ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان یہ ثابت کر دیں کہ وزیر اعظم او ران کے اہل خانہ یہ عمرہ واقعی سرکاری خزانے سے کر رہے ہیں تو وہ مستعفی ہو جائیں گے اور اگر وہ یہ ثابت نہیں کر پاتے ہیں تو پھر عمران خان کو سیاست سے توبہ کر لینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

رانا محمد ارشد نے کہا کہ عمران خان کو سوتے جاگتے وزیر اعظم بننے کے سپنے آ رہے ہیں اسی بناء پر وہ مکمل طو رپر حواس باختہ ہو چکے ہیں ان کو خود نہیں معلوم ہوتا کہ وہ کیا بیان دے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما نے گزشتہ ایک سال کے دوران الزامات کی سیاست کے سوا کچھ نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم عمران خان کے ماضی سے آگاہ ہے ۔ وہ ڈرامہ بازی بند کریں اور بیان بازی سے قوم کا وقت برباد نہ کریں کیونکہ مستند جھوٹے شخص کے الزامات کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :