اتحاد ایئر ویزکی پشاور کیلئے پروازیں سیکورٹی وجوہات کی بناء پر اگست کے آخر تک معطل

جمعرات 24 جولائی 2014 16:15

اتحاد ایئر ویزکی پشاور کیلئے پروازیں سیکورٹی وجوہات کی بناء پر اگست ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) متحدہ عرب امارات کی قومی ایئرلائن اتحاد ایئر ویزکی پشاور کیلئے پروازیں سیکورٹی وجوہات کی بناء پر اگست کے آخر تک معطل رہیں گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کواتحادایئرویزکے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ پشاورسے اورپشاورکیلئے اتحاد ایئرویز کی پروازیں سیکورٹی وجوہات کی بناء پراگست 2014 کے آخر تک معطل رہیں گی۔ معزز مہمانوں کو مشورہ دیا جاتاہے کہ وہ مزید تصدیق کیلئے ایئر لائن کے قریبی دفاتر سے رابطہ کریں۔بیان کے مطابق اتحاد ایئر ویز کیلئے اپنے مسافروں اور عملے کی حفاظت کلیدی اہمیت کی حامل ہے اور ایئر لائن اپنی خدمات کے دوبارہ آغاز سے قبل سکیورٹی کی صورت حال کی قریب سے نگرانی جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :