دو نجی پاور کمپنیوں نے فرنس آئل کے بجائے کوئلے سے بجلی کی پیداوار شروع کرنے کیلئے نیپراسے فی یونٹ قیمت فروخت طے کرنے کی درخواست کردی

جمعرات 24 جولائی 2014 17:49

دو نجی پاور کمپنیوں نے فرنس آئل کے بجائے کوئلے سے بجلی کی پیداوار شروع ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) عوام کو سستی بجلی کی دستیابی کیلئے حکومتی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے دوملکی نجی پاور کمپنیوں نے فرنس آئل کے بجائے کوئلے سے بجلی کی پیداوار شروع کرنے کے لیے نیپرا سے فی یونٹ قیمت فروخت طے کرنے کی درخواست کردی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی اسٹاک ایکسچینج کے جاری اعلامیے کے مطابق362 میگاواٹ کا لال پیر اور 365میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والا پاک جین پاور پلانٹ پیداواری لاگت کو کم کرنے کے لیے مہنگے فرنس کے بجائے کوئلے پر منتقل ہورہا ہے۔

کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے ٹیرف کے تعین کیلئے کمپنیوں کی جانب سے نیپرا کو درخواست بھیجی جارہی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے سستی بجلی حاصل ہونے کے علاوہ قومی خزانے پر سے فرنس آئل کے درآمدی بلوں کی ادائیگیوں کا بوجھ بھی کم ہوسکے گا۔

متعلقہ عنوان :