نوشہروفیروزکے شہری بنکوں کے چکر کاٹنے کے باوجودنئے کرنسی نوٹ سے محروم ،ہار ڈیلروں،بااثرافرادمیں کرنسی تقسیم کردی گئی

جمعرات 24 جولائی 2014 18:12

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء)نوشہروفیروزکے شہری بنکوں کے چکر کاٹنے کے باوجودنئے کرنسی نوٹ سے محروم ،ہار ڈیلروں،بااثرافرادمیں کرنسی تقسیم شہری ،سماجی سیاسی حلقے، نئی کرنسی آنے پرتقسیم کریں گے بنک حکام اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر عام عوام کیلئے نئی کرنسی وسط رمضان سے بنکوں میں بھیجے جانے کی اطلاعات ہیں لیکن محراب پور کی عام عوام کو نئی کرنسی بنک سے ملنے کی بجائے ہار بنانے کے دکانداروں سے ملنے کی آفرہوئیں ہیں، شہریوں ،سماجی اور تاجررہنماؤں عبدالحمید ،محمد جاوید،اللہ مہر،محمد نعیم ، جاوید آرائیں،محمد علی ملک نے بتایاکہ وہ مسلسل محراب پور کے قومی بنکوں کے چکر کاٹ رہے ہیں لیکں انہیں نئی کرنسی نہیں دی جارہی ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ مقامی بنک کے منیجر نے نئی کرنسی بنک میں عملی طور پر تقسیم کرنیکی بجائے بڑے اکاونٹ ہولڈر اور منظور نظر افراد کے گھروں کو پہنچانے کیساتھ باقی نئی کرنسی ہار بنانے والوں میں تقسیم کردی کیونکہ ہار ڈیلر فریش کرنسی ہمیں بلیک میں مہیا کرنے کو تیا ر ہیں جس کی اسٹیٹ بنک تحقیقات کرئے،دنیا کے رابطہ کرنے پر نیشنل بنک محراب پور کے ایک آفیسر نے بتایا کہ فریش کرنسی ہمیں محدود تعداد میں مل رہی تھی جو ہم نے نہیں لی ہے اور فریش کرنسی مہیا کیئے جانے پرہم نے آنیوالوں سے شناختی کارڈ کی کاپی لیکرتقسیم کردیں گے۔

#