گوجرانوالہ ، اینٹی ٹیررازم آفس کی چھت پر پتنگ بازی کرنے والے دو پولیس اہلکار گرفتار ، عدالت نے ضمانت منظور کرلی

جمعرات 24 جولائی 2014 21:24

گوجرانوالہ ، اینٹی ٹیررازم آفس کی چھت پر پتنگ بازی کرنے والے دو پولیس ..

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) گوجرانوالہ میں اینٹی ٹیررازم آفس کی چھت پر پتنگ بازی کرنے والے دو پولیس اہلکار گرفتار کر لئے گئے۔ عدالت نے ضمانت منظور کر لی۔ذرائع کے مطابق کانسٹیبل ماجد اور شیراز پیپلز کالونی میں انسداد دہشت گردی کے ڈویڑنل ڈایئریکٹوریٹ کی چھت پر پتنگ بازی کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد آئی جی پنجاب نے دونوں کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

دونوں کو گرفتار کر کے تھانہ سیٹلائٹ کالونی منتقل کر دیا گیا۔ اہلکاروں نے مقامی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ انہوں نے پتنگ اڑائی نہیں بلکہ کٹی پتنگ لوٹ رہے تھے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نغمانہ عنصر نے دونوں کو پچیس پچیس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیدیا جس پر انہیں چھوڑ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :