شہباز شریف کی زمیندار کے ہاتھوں متاثرہ بچے کی عیادت، ڈی ایس پی، اے ایس پی اور ایم ایس معطل
جمعہ 25 جولائی 2014 13:04
گجرات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گزشتہ روز زمیندار کی سفاکیت کا نشانہ بننے والے 10 سالہ بچے کی عیادت کی اور ایف آئی آر کاٹنے میں تاخیر اور طبی سہولیات میں غفلت برتنے پر ڈی ایس پی، اے ایس پی اور ایم ایس کو برطرف کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہائی کرادی۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے گجرانوالہ میں زمیندار کی درندگی کا نشانہ بننے والے 10 سالہ بچے تبسم شہزاد کی گجرات میں عزیز بھٹی اسپتال میں عیادت کی اور والدین سے طبی سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا جس پر والدین نے بتایا کہ ڈاکٹر تعاون نہیں کر رہے۔
وزیراعلیٰ نے ڈی پی او گجرات سے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کی اور پولیس کی جانب سے کیس کی ایف آئی آر کاٹنے میں تاخیر پر پولیس اہلکاروں کی سرزنش بھی کی۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے غفلت برتنے پر ڈی ایس پی، اے ایس پی اور ایم ایس کو معطل کردیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ڈی پی او گجرات کو حکم دیا کہ کوتاہی کے ذمے داروں کا تعین کیا جائے ورنہ سب کو معطل کردوں گا، یقین دلاتا ہوں کہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دلائیں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بچے کا علاج دنیا کے جس حصے میں بھی ممکن ہوا کرائیں گے۔واضح رہے کہ زمیندار غلام مصطفیٰ کا پانچویں جماعت کے طالب علم 10 سالہ شہزاد تبسم کے والد سے چند روز قبل ٹرانسفارمر لگانے پر جھگڑا ہوا جو اس وقت تو صلح صفائی کے بعد معاملہ ختم ہوگیا لیکن غلام مصطفیٰ کے دل کی آگ ٹھنڈی نہ ہوئی اور وہ موقع کی تلاش میں رہا جو اسے 21 جولائی کو اس وقت ملا جب اس نے تبسم کو اپنے کھیتوں کی جانب آتے دیکھا اور موقع پاکر اس نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے بچے کے دونوں بازوں باندھ کر اسے ٹیوب ویل کی شافٹ پر پھینک دیا جس سے اس کے دونوں بازو کٹ گئے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.