مہندرسنگھ دھونی مالدارکھلاڑیوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آگئے

جمعہ 25 جولائی 2014 15:11

مہندرسنگھ دھونی مالدارکھلاڑیوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آگئے

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہیندرسنگھ دھونی مالدارکھلاڑیوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آگئے ، سالانہ آمدنی فٹبالرمیسی اور رونالڈوسے بھی زیادہ ہے۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی دنیا میں مالدار کھلاڑیوں کی فہرست میں پانچویں نمبرپر آگئے۔ فوربز میگزین کی جاری کردہ تازہ رپورٹ میں وہ مالدارٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سوئٹزر لینڈ کے ٹینس اسٹاراجرفیڈرراورامریکی گالفرٹائیگر ووڈ چھیالیس ملین ڈالرآمدنی کے ساتھ مشترکہ طورپر سب سے آگے ہیں۔چوتھے نمبر پرروس کی ماریہ شرا پووا ہیں جنہوں نے سال دوہزار تیرہ میں تئیس ملین ڈالر کمائے جبکہ دھونی نے پچھلے سال اکیس ملین ڈالراپنی جیب میں ڈالے۔ اسی برس پرتگالی فٹبالرکرسٹیانورونالڈو اورارجنٹائں کیلائنل میسی نے تیرہ تیرہ ملین ڈالرکمائے۔