Live Updates

عمران خان کی دوسروں پر الزام تراشی کا واحدمقصد عوام کی توجہ اہم مسائل سے ہٹانا ہے

جمعہ 25 جولائی 2014 16:05

عمران خان کی دوسروں پر الزام تراشی کا واحدمقصد عوام کی توجہ اہم مسائل ..

لاہور ( ‘اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف مارکیٹ اکانومی (پرائم) کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی دوسروں پر الزام تراشی کا واحدمقصد عوام کی توجہ جان بوجھ کر اہم مسائل سے ہٹانا ہے،رپورٹ میں تحریک انصاف کی صوبہ کے پی کے میں کارکردگی کوبھی خراب قرار دیا گیا ہے۔جون2013 ء سے جون 2014 کے عرصے کی صوبائی ٹریکنگ رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کا نعرہ صوبہ کے پی کے میں تبدیلی لانا اور 90 روز میں کرپشن کا خاتمہ تھا اور تحریک انصاف کو وہاں یہ کرکے دکھانا ضروری ہے کیونکہ اس صوبے میں کوئی جماعت بھی انتخابات میں مسلسل دوبار کامیابی حاصل نہیں کر سکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی عوام کو ٹرانسپورٹ کی فراہمی،انفراسٹرکچراوربنیادی ضروریات،بیروزگاری کے خاتمے، ووکیشنل ٹریننگ پروگرام،کسانوں کو قرضوں کی فراہمی اورلائیو سٹاک کے شعبے میں کارکردگی بھی زیرو رہی ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے اکنامک ایجنڈا کا سکور10 میں 3.82 رہا ہے۔کے پی کے حکومت کا زراعت اور لائیو سٹاک میں سکور 10 میں 3.42 ،ٹیکسیشن1.5 ،ہیلتھ4.2 لیبروہیومن ریسورس3.75 ، ہاؤسنگ5.5 ،ای گورننس3 اور زرعی ترقی میں 10 میں سے2.75 رہا ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی لیڈر شپ عمران خان پر مسلسل الزام تراشی جاری رکھنے کے لیے دباؤ ڈالتی ہے کیونکہ اس کے خیال میں اس طرح تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :