متحدہ اپوزیشن نے اگر منافقت سے کام نہ لیا تو 14 اگست کو نواز شریف حکومت کا دھڑن تختہ ہوگا‘جمشید دستی

جمعہ 25 جولائی 2014 16:42

متحدہ اپوزیشن نے اگر منافقت سے کام نہ لیا تو 14 اگست کو نواز شریف حکومت ..

اسلام آباد(‘اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن نے اگر منافقت سے کام نہ لیا تو 14 اگست کو نواز شریف حکومت کا دھڑن تختہ ہوگا‘ 90 فیصد عوام نواز شریف سے نفرت کرنے لگے ہیں‘ وفاقی وزراء سکیورٹی کی آڑ میں پورے ملک میں گھوم رہے ہیں‘ جشن آزادی کی تقریبات نواز شریف حکومت کے خاتمے پر ختم ہوں گی‘عمران خان‘ طاہرالقادری اور چوہدری برادران کو قریب لانے میں اپنا کردار ادا کررہا ہوں‘ جلد عوام خوشخبری سنیں گے۔

‘اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں دو تہائی اکثریت سے زیادہ عوام اب نواز شریف سے نفرت کرنے لگے ہیں جس کی وجہ ملک میں مہنگائی‘ بیروزگاری‘ لاقانونیت اور غربت کا خاتمہ نہ ہونا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف ملک میں عوام کی جانب سے دئیے گئے مینڈیٹ اور ایجنڈے پر کام کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک کے 99 فیصد عوام فلسطین کیساتھ اظہار یکجہتی کررہے ہیں لیکن نواز حکومت خاموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ عمران خان‘ طاہرالقادری اور چوہدری برادران کو قریب لانے میں اپنا کردار ادا کررہا ہوں‘ جلد عوام خوشخبری سنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ اگست کا مہینہ نواز شریف حکومت کے خاتمے اور عوامی تبدیلی کا مہینہ ہوگا۔ ۔