پاکستانی کھلاڑی کامن ویلتھ گیمزمیں متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام
جمعہ 25 جولائی 2014 17:43
لاہور(‘اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) پاکستانی کھلاڑی کامن ویلتھ گیمزمیں متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔بیسویں کامن ویلتھ گیمز کا میلا اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں سج گیا۔گیمز کے پہلے روزپاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی۔ ویٹ لفٹنگ کی چھپن کلوگرام کیٹگری میں پاکستان کے محمد شہزاد نے نمائندگی کی۔
نوجوان ویٹ لفٹر نے پہلی کوشش میں کامیابی سے ایک سو سات کلو گرام وزن اٹھایا۔ لیکن دوسری اور تیسری کوشش ناکام ہونے کے بعد محمد شہزاد کے لیے ایک سو دس کلو گرام کا وزن ”وزنی“ ہی ثابت ہوا۔ قومی ویٹ لفٹر کی ناکامی سے پاکستان کے مایوس کن آغاز کا دکھ بڑھ گیا۔پاکستانی سوئمرزکوالیفائنگ مرحلے سے آگے نہ بڑھ سکے۔ایونٹ کے پہلے روز پاکستانی سوئمرز اپنا جادو دکھانے میں ناکام رہے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کھلاڑیوں کی انجریز کا ذمہ دار کاکول فٹنس کیمپ نہیں : بابر اعظم
-
بھارت کیخلاف کراٹے کومبیٹ جیتنے والے شاہ زیب رند پر انعامات کی بارش
-
بابر اعظم نے ٹیم بانڈنگ کے حوالے سے غلط تاثر کو مسترد کردیا
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم کے معاملے پر خود سے منسوب سخت بیان کی تردید کردی
-
گیل مونفلس میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے
-
چوتھے ٹی ٹونٹی میں رنز کے انبار لگنے کا امکان
-
کیا محمد رضوان آئرلینڈ جائیں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.