وزیراعلیٰ شہبازشریف سے چین کی توانائی کمپنی کے وفد کی ملاقات، کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال

جمعہ 25 جولائی 2014 18:38

لاہور ( پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چین کی توانائی کی بین الاقوامی کمپنی کے صدر گویو کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفدنے ملاقات کی۔ ملاقات میں توانائی کے منصوبوں خصوصا کول پاو رپلانٹس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے توانائی کمپنی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بجلی کے بحران کا سامنا ہے جس پر قابو پانے کیلئے تیز رفتاری سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چین کے تعاون سے کوئلے سے سستی بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اور حکومت کوئلے سے توانائی کے حصول کے حوالے سے ایک مربوط اور بڑے پروگرام پر تیزی سے عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کے شعبہ میں غیرملکی سرمایہ کاری کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے اور سرمایہ کار کمپنیوں کو سہولتیں اور مراعات دی جا رہی ہیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی، چیئرمین قائداعظم سولر پارک اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :