اسرائیل کی مددکے لیے دو ہزار امریکی فوجی مقبوضہ فلسطین بھیجے جارہے ہیں،امریکی اخبار کا انکشاف

جمعہ 25 جولائی 2014 20:46

اسرائیل کی مددکے لیے دو ہزار امریکی فوجی مقبوضہ فلسطین بھیجے جارہے ..

واشنگٹن(پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامانے اسرائیلی فوجیوں کی مدد کے لئے دو ہزار امریکی فوجی مقبوضہ فلسطین بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے،امریکی اخبار نیشنل رپورٹرکی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے محکمہ دفاع پینٹاگون سے کہا ہے کہ غزہ پٹی کے علاقے میں صہیونی فوجیوں کی مدد کے لئے دو ہزار فوجیوں کو مقبوضہ فلسطین بھیجنے کے لئے تیار کیا جا ئے، امریکی اخبارکے مطابق پینٹاگون نے امریکی صدر کی اس درخواست پر رضامندی کا اظہار کیا ،ادھر اپنے ردعمل میں فوجی مبصرین نے کہاکہ اگر امریکی صدر نتن یاہو کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو انہیں چھ ہزار فوجیوں کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اگر امریکی صدر فوجیوں کو مقبوضہ فلسطین بھیجنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو امریکی تاریخ میں پہلی بار ہو گا کہ امریکی فوجی اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ مل کر مقبوضہ فلسطین میں جنگی خدمات انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :