آپریشن ضرب عضب، شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 9 دہشتگرد ہلاک

ہفتہ 26 جولائی 2014 11:31

آپریشن ضرب عضب، شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 9 دہشتگرد ..

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جولائی 2014ء) سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے 9 دہشت گردوں ہلاک جب کہ شدت پسندوں متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے۔

(جاری ہے)

پاکستانی افواج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے اور تحصیل میر علی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے دہشت گردوں کے 7 ٹھکانے تباہ اور 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز کی خوشحال اور حسوخیل کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے گزشتہ ماہ دہشت گردوں کے خلاف شروع کئے جانے والے آپریشن میں اب تک 500 کے قریب شدت پسند ہلاک اور ان کے سیکڑوں ٹھکانے تباہ کئے جا چکے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور آئی ای ڈیز بنانے کی متعدد فیکٹریاں بھی پکڑی جا چکی ہیں۔