بزرگ صحافی مجید نظامی لاہور میں سپرد خاک

ہفتہ 26 جولائی 2014 11:36

بزرگ صحافی مجید نظامی لاہور میں سپرد خاک

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جولائی 2014ء) گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال کرنے والے بزرگ صحافی اور مجید نظامی کو لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مجید نظامی کی نماز جنازہ لاہور کے علاقے میسن روڈ پر باغ جناح میں ادا کی گئی جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلی شہباز شریف سمیت بڑی تعداد میں اعلی شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مجید نظامی کی نماز جنازہ کے موقع سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مجید نظامی کو لاہور کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ 88 سالہ مجید نظامی دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔ مجید نظامی 74 برس تک صحافت کے پیشے سے وابستہ رہے، اور حکومت پاکستان کی جانب سے پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے پر انھیں مختلف اعزازات سے بھی نوازا جاتا رہا۔

متعلقہ عنوان :