رحیم یار خان میں زہریلی شراب پینے سے 6 افراد ہلاک

ہفتہ 26 جولائی 2014 11:38

رحیم یار خان میں زہریلی شراب پینے سے 6 افراد ہلاک

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جولائی 2014ء) لیاقت پور کے علاقے میں زہریلی شراب پینے سے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ تحصیل رحیم یار خان کے علاقے لیاقت پور میں زہریلی شراب پینے سے کچی منڈی کے رہائشی 6 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

(جاری ہے)

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زہریلی شراب پینے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا تاہم 4 افراد لیاقت پور کے اسپتال میں دم توڑ گئے جب کہ 2 افراد بہاولپور کے اسپتال میں ہلاک ہوئے۔

زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی شناخت شوکت، عاشق حسین، الیاس، محمد اقبال، عباس اور امین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں نے ارجو سیال نامی شخص نے شراب خریدی تھی، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :