الجزائر کے بدقسمت طیارے کا بلیک باکس مل گیا

ہفتہ 26 جولائی 2014 14:15

الجزائر کے بدقسمت طیارے کا بلیک باکس مل گیا

الجیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء)فرانسیسی فوجیوں نے تباہ ہونے والے الجزائری ایئر لائنز کے مسافر طیارے کا بلیک باکس تلاش کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ا دارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز مالی میں حادثے کا شکار ہونے والے اس طیارے کی تباہی کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ ابتدائی طور پر اندازہ لگایا گیا ہے کہ خراب موسم حادثے کا سبب بنا۔ برکینا فاسو سے الجزائر جانے والے اس طیارے پر 116 افراد سوار تھے۔ فرانسیسی ماہرین کی ایک ٹیم اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔