غزہ میں اسرائیلی بربریت کی گونج کامن ویلتھ گیمز تک جاپہنچی

ہفتہ 26 جولائی 2014 14:27

غزہ میں اسرائیلی بربریت کی گونج کامن ویلتھ گیمز تک جاپہنچی

گلاسگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء) غزہ میں اسرائیلی بربریت کی گونج کامن ویلتھ گیمز تک جاپہنچی۔ ملائشیا کے معروف سائیکلسٹ عزیز الحسنی نے چیمپین شپ میں شرکت کو غزہ میں ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرنے کیلیے استعمال کیا، انہوں نے اس موقع پر پہنے ہوئے دستانوں پر ”سیو غزہ“ کے الفاظ تحریر کررکھے تھے۔

(جاری ہے)

یہ بات کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن کے علم میں آنے پر ہنگامہ مچ گیا اور 26سالہ سائیکلسٹ کے خلاف انکوائری کی گئی کہ انہوں نے مقابلوں کو سیاسی مقاصد کیلیے استعمال کیا ہے۔

البتہ عزیز الحسنی نے وضاحت کی کہ وہ صرف انسانی ہمددی کی بنیاد پر غزہ کا مسئلہ دنیا کے سامنے اجاگر کرنا چاہتے تھے۔ گیمز حکام عزیز الحسنی پر الزام ثابت ہونے کی صورت میں بھاری جرمانہ عائد کرسکتے تھے لیکن انہیں یہ وارننگ دینے پر اکتفا کیا گیا کہ وہ آئندہمذکورہ دستانے نہیں پہنیں گے۔انہیں مقابلوں میں شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :