سانحہ ماڈل ٹاؤن ، وزیراعلیٰ شہباز شریف کا بیان حلفی عدالتی ٹربیونل میں پیش کردیا گیا

ہفتہ 26 جولائی 2014 14:53

سانحہ ماڈل ٹاؤن ، وزیراعلیٰ شہباز شریف کا بیان حلفی عدالتی ٹربیونل ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن ، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا بیان حلفی عدالتی ٹربیونل میں پیش کردیا گیا ، عدالتی ٹربیونل نے شہباز شریف کا سربمہر بیان حلفی کھلی عدالت میں کھلوا دیا ، ایڈووکیٹ جنرل کو بلند آواز میں بیان حلفی پڑھنے کا حکم ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان حلفی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب حنیف کٹھانہ نے جمع کرایا ، ایڈووکیٹ جنرل نے ٹربیونل میں سربمہر بیان حلفی جمع کرایا تو ٹربیونل نے انہیں حکم دیا کہ وہ بیان حلفی کو کھلی عدالت میں باآواز بلند پڑھیں جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے بیان حلفی کھلی عدالت میں باآواز بلند ہوکر پڑھا جس میں وزیراعلیٰ نے لکھا کہ جس وقت سانحہ ماڈل ٹاؤن ہوا وہ گورنر ہاؤس میں چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب میں شریک تھے وہاں سے فارغ ہوکر وہ اپنے طے شدہ امور میں مصروف ہوگئے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق ٹی وی پر پتہ چلا کہ منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں یہ واقعہ ہوگیا جس پر انہوں نے اپنے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ کو فون کیا اور واقعہ سے متعلق تفصیلات فراہم کیں توقیر شاہ نے انہیں بتایا کہ سولہ جون کو اس وقت کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی صدارت میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کا فیصلہ کیا بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا پتہ چلتے ہی انہوں نے پولیس کو پیچھے ہٹنے اور معاملات کا نوٹس لیا آفیشل میٹنگ کے بعد پتہ چلا کہ سانحہ میں کچھ افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں زخمی افراد کو فوری طور پر طبی امداد کی ہدایت کی وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹربیونل میں جمع کرائے جانے والے بیان حلفی میں یہ بھی کہا ہے کہ انہوں نے واقعے کے اعلیٰ افسران کو معطل کرکے ان کیخلاف تحقیقات کیلئے ٹربیونل تشکیل دیدیا ہے

متعلقہ عنوان :