سانحہ ماڈل ٹاؤن ، ایس پی سکیورٹی سلمان علی اور گن مین کی عبوری ضمانت میں 9اگست تک توسیع

ہفتہ 26 جولائی 2014 15:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ادارہ منہاج القران پر مبینہ فائرنگ کا حکم دینے والے ایس پی سکیورٹی علی سلمان اور گن مین کی عبوری ضمانت میں 9 اگست تک توسیع کر دی گئی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے روبرو ایس پی سکیورٹی سلمان علی اور گن مین عابد حسین پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے ابھی تک تحقیقات مکمل نہیں ہو سکی ہیں، اس سانحہ میں وہ ڈیوٹی پر موجود تھے،خدشہ ہے کہ اس سانحہ کے مقدمہ میں انہیں گرفتار کر لیا جائے گالہٰذا عبوری ضمانت میں توسیع دی جائے۔

تفتیشی آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں، جو جلد مکمل کر لی جائیں گی۔ عدالت نے تحقیقات جلد مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے عبوری ضمانت میں 9 اگست تک توسیع کر دی۔