بنوں، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، شدت پسند کمانڈرمطیع اللہ ہلاک

ہفتہ 26 جولائی 2014 15:45

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء) بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں شدت پسند کمانڈر مطیع اللہ ہلاک ہوگیا۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے جانی خیل کے علاقے میں سحری کے وقت آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک شدت پسند ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ ہلاک ہونیوالے کی شناخت کمانڈر مطیع اللہ کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :