حکومت آزادی مارچ کو فوج کے ساتھ تصادم میں بدلنا چاہتی ہے، تحریک انصاف
ہفتہ 26 جولائی 2014 18:36
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء) تحریک انصاف نے اسلام آباد میں فوج بلانے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آزادی مارچ کو فوج کے ساتھ تصادم میں بدلنا چاہتی ہے۔نجی ٹی وی کےمطابق تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس چیرمین عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی، اجلاس میں 14 اگست کے لانگ مارچ کی حکمت عملی اور اسلام آباد میں آرٹیکل 245 کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا جبکہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔
تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ پر امن احتجاج کیا ہے اس لیے اسلام آباد میں فوج کی طلبی کے فیصلے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، حکومت کا وفاقی دارالحکومت میں فوج بلانے کا فیصلہ کسی صورت درست نہیں ہے۔(جاری ہے)
کمیٹی کےشرکا نے کہا کہ فوج کی اسلام آباد میں طلبی کا فیصلہ سیاسی ہے،حکومت آزادی مارچ کو فوج کے ساتھ تصادم میں بدلنا چاہتی ہے، قومی ادارے فوج کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال نہیں کرنا چاہئے اس طرح فوج کو جمہوری احتجاج میں گھسیٹنا غیر اخلاقی ہے۔
کمیٹی کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہوگئی ہے اور اسلام آباد میں آرٹیکل 245 کا نفاذ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا حق رکھتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.