فلسطینی مائیں عید کے روز بھی لاشیں اٹھاتی رہیں، صیہونی بمباری سے مزید 10افراد شہید
پیر 28 جولائی 2014 11:45
غزہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2014ء) فلسطین میں عید کے روز بھی مائیں اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھاتی رہیں اور غزہ میں جاری صیہونی بربریت سے مزید 10 افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ میں گزشتہ 21 روز سے جاری بربریت اور سفاکیت میں اب تک 1060سے زائد نہتے فلسطینی شہید جب کہ 6 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
گزشتہ روز اسرائیل نے 12 گھنٹے کے لئے جنگ بندی کے اعلان سے قبل غزہ پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر ہو گئیں جب کہ جنگ بندی جنگ بندی ختم ہوتے ہی صیہونی افواج نے ایک بار پھر درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سفاکانہ کارروائیوں کا آغاز کر دیا جس کے نتیجے میں اب تک متعدد افراد شہید ہو چکے ہیں۔
(جاری ہے)
حماس کی جانب سے بھی جوابی کارروائی میں تل ابیب پر بم برسائے گئے جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا۔
ادھرغزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے دوران کی جانے والے امدادی کارروائیوں کے دوران اسرائیلی بمباری کا نشانہ بننے والی عمارتوں کے ملبے سے 150 سے زائد لاشیں برآمد ہوئی ہیں، بیشتر لاشیں غزہ کے علاقوں بیتِ حانون، خان یونس اور شجاعیہ سے ملی ہیں۔
واضح رہے کہ 8 جولائی سے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے دوران 1060 سے زائد نہتے فلسطینی شہید جب کہ 6 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، حماس کی جوابی کارروائیوں میں امریکی فوجیوں سمیت 43 صیہونی فوجی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔ صیہونی جارحیت کے خلاف اسرائیل کے شہر یروشلم اور مغربی کنارے سمیت دنیا بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کے لئے مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.