سندھ حکومت کراچی بجلی سپلائی کمپنی کے اربوں روپے کی مقروض ہے، عابد شیر علی

پیر 28 جولائی 2014 13:44

سندھ حکومت کراچی بجلی سپلائی کمپنی کے اربوں روپے کی مقروض ہے، عابد ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی۔2014ء) وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی بجلی سپلائی کمپنی کے اربوں روپے کی مقروض ہے جبکہ واپڈا کراچی کسی صوبائی محکمہ کی عدم ادائیگی کی بنا پر بجلی منقطع نہیں کر سکتا جبکہ پنجاب میں جو سرکاری ادارے محکمہ واپڈا کے نادہندہ تھے ان کے بجلی کے کنکشن منقطع کیے گئے اس اسطرح محکمہ واپڈا پنجاب نے مختلف سرکاری محکموں سے اربوں روپے کے بقایا جات وصول کیے جبکہ سندھ حکومت بجلی چوری روکنے کے لئے محکمہ واپڈا کراچی سے کو ئی تعاؤن نہیں کر رہی اس کے باوجود کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی صوبائی اداروں کو نادہندہ ہونے کے باوجود ان اداروں کو بجلی فراہم کر رہی ہے ۔

سندھ پیپلزپارٹی کے صوبائی وزراء کاالٹا چورکوتوال کو ڈیٹے والا حساب ہے عابدشیر علی نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

28جولائی۔2014ء کو بتایا کہ سندھ کے علاقہ تھل میں کوئلہ سے بجلی پیداکر نے کے منصوبے کا وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے افتتاح کیا اس منصوبے کا سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے سربراہ آصف زردری نے نہ صرف شکرایہ ادا کیا بلکہ کوئلہ سے بجلی پیدا کر نے کے اس منصوبے کے لئے وفاقی حکومت کی طرف سے سندھ حکومت کی مالی معاونت کر نے کے اقدام کو بھی سرا ہا تھا، انہوں کہ اگر پیپلزپارٹی اپنے دورہ حکومت میں ایک بھی منصوبہ شروع کرتی تو آج عوام کو بجلی کے اس بحران کا سامنا نہ کر نا پڑتا،عابدشیر علی کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت نے بجلی پید کرنے کے جو منصوبے شروع کئے ہیں اس کے نتائج آئندہ خاطر خواہ برآمد ہونگے جس سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی، حکومت ملکی معیشت اور بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے سستی بجلی کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔

اس وقت 4320 میگاواٹ کے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ملک کی تیز تر ترقی کیلئے تحفظ توانائی کے حصول کے سلسلے میں موجودہ حکومت کے عزم کا عکاس ہے۔ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر تقریباً پانچ سو ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں جس سے بجلی کی پیداوار کے علاوہ کوہستان کے مقامی اور خیبرپختونخوا کے نواحی اضلاع کے لوگوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے اور غربت میں کمی لانے میں بھی مدد ملے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے معیشت کی بحالی کے لئے دوررس اقدامات کئے ہیں، پاکستان کی ترقی مسلم لیگ کا ایجنڈا ہے اور موجودہ حکمران اپنی پانچ سالہ مدت میں ملک کی تقدیر بدل دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت عوام کی عملی خدمت میں مصروف ہے‘وزیراعظم پاکستان آئی ڈی پیز کی بحالی اور امداد کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں ۔