Live Updates

تحریک انصاف کی اپنے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو استعفے جمع کرانے کی ہدایت

پیر 28 جولائی 2014 17:16

تحریک انصاف کی اپنے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو استعفے جمع کرانے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2014ء) تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے پارٹی کے ارکان اسمبلی کو استعفے پارٹی چیرمین کو بھجوانے کی ہدایت دے دی۔

(جاری ہے)

وائس چیرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے پارٹی کے ارکان صوبائی و قومی اسمبلی کو ہدایت دی ہیں کہ وہ اپنے استعفے پارٹی چیرمین عمران خان کو بھجوادیں وہ جب مناسب سمجھیں گے تمام استعفے اسپیکر کو پیش کردیں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے اور وہ اب فوج کو ڈھال کے طورپر استعمال کررہی ہے جبکہ فوج کو سیاسی معاملے میں گھسیٹنا کسی طور درست نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے بھی ملک میں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم رکھا تھا اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے 5 سال کھاتے رہے اور اب دانت دکھا رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات