اسرائیلی درندوں نے غزہ میں اسکول پر بھی بم برسا دیئے، بچوں سمیت 111 فلسطینی شہید
جمعرات 31 جولائی 2014 12:54
غزہ سٹی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی۔2014ء) صیہونی فوج نے غزہ میں اقوام متحدہ کے کیمپ کو بھی نشانہ بنا ڈالا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 32 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ مختلف علاقوں میں صیہونی فوج کی بربریت کے دوران 111 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وحشی فوجیوں کی جانب سے اقوام متحدہ کے کیمپ کو بھی تباہ کردیا گیا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 32 فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے بمباری میں جبلیہ کے مہاجرین کیمپ میں قائم اقوام متحدہ کے ایک اسکول کو نشانہ بنایا جس میں 10 بچوں سمیت 20 افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تاہم بعد میں شہدا کی تعداد 32 تک جا پہنچی جبکہ دیگر کارروائیوں میں میں بھی کئی افراد جان سے گئے اور ایک روز کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 111 ہوگئی۔(جاری ہے)
صیہونی درندوں نے حماس کے رہنما اور سابق وزیر اعظم اسماعیل ہانیہ کے گھر پر بھی بمباری کی تاہم گھر خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس کے علاوہ اسرائیل نے حماس کے ترجمان ٹی وی چینل الاقصیٰ کی عمارت کو بھی نشانہ بنایا۔ اسرائیلی طیاروں نے مقبوضہ علاقے میں بجلی فراہم کرنے والے واحد بجلی گھر پر ٹینکوں کی مدد سے گولے داغے جس کے نتیجے میں بجلی گھر کو ایندھن فراہم کرنے والا ٹینک تباہ ہوگیا اس کے علاوہ پیداواری یونٹ کے جنریٹر کو بھی نقصان پہنچا۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے کمشنر نے اسرائیلی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں کرکے اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے جب کہ اسرائیلی عسکری حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 8 جولائی سے شروع ہونے والی لڑائی میں اب تک اس کے 56 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی بربریت کو آج 24 دن ہوگئے ہیں، صیہونی فوج کی زمینی اور فضائی بمباری کے نتیجے میں اب تک 1300 سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں شدید زخمی حالت میں اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، لیکن عالمی برادری اسرائیلی بربریت کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔مزید اہم خبریں
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.