ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی ... عید کے اجتماعات میں ملک و قوم کی سلامتی،خوشحالی،ترقی ،مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی فتح اور امن و امان کے قیام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں

جمعرات 31 جولائی 2014 14:13

ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی ... عید کے اجتماعات ..

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی۔2014ء) ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی ملک بھر کے چاروں صوبوں،آزاد کشمیر،شمالی علاقہ جات،گلگت وبلتستان ،جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر کی مساجد ،عید گاہوں،پارکوں اور میدانوں میں لاکھوں فرزندان اسلام نے نماز عید ادا کی عید کے اجتماعات میں ملک و قوم کی سلامتی،خوشحالی،ترقی ،مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی فتح اور امن و امان کے قیام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں عید الفطر کے بعد عوام نے ایک دوسرے کو گلے مل کر عید کی مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

ملک بھر کی طرح تحصیل جہانیاں،خانیوال،بہاولپور،لودھراں،میاں چنوں،کبیروالا،دنیا پور،ٹھٹھہ صادق آباد اور دیگر شہروں کی مرکزی مساجد اور امام بارگاہوں میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں ملک و ملت کی سلامتی،خوشحالی،دہشت گردی سے نجات،مقبوضہ کشمیر کی آزادی،فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عالم اسلام کے اتحاد کیلئے گڑگڑا کر دعائیں مانگی گئیں۔

متعلقہ عنوان :