فلم ”راجہ نٹور لال“ کو پورا خاندان ایک ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکتا ہے، عمران ہاشمی

جمعہ 1 اگست 2014 13:34

فلم ”راجہ نٹور لال“ کو پورا خاندان ایک ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکتا ہے، عمران ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی۔2014ء) بالی ووڈ اسٹار عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ ”راجہ نٹور لال“ ان کی پہلی فلم ہے جسے مشرقی روایت کا احساس رکھنے والا پورا خاندان بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ایک ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ ”راجہ نٹور لال “1980 کی دہائی میں امیتابھ بچن کی فلم سے بالکل مختلف ہے، اس فلم میں وہ الگ ہی قسم کے 420 شخص کا کردار نبھارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کی فلم مکمل فیملی فلم ہے جس میں کوئی بے حیائی نہیں، اس فلم کو مشرقی روایت کا احساس رکھنے والا پورا خاندان ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکتا ہے۔عمران ہاشمی اپنی نئی فلم راجہ نٹورلال میں 420 شخص کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے، فلم 29 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس سے قبل 1980 کی دہائی نٹورلال فلم میں امیتابھ بچن نے ایک ایسے شخص کا کردار ادا کیا تھا جسے معاشرے میں 420 کہا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :