غمگین گانے سنیں ، خوش مزاج ہو جائیں گے، نئی تحقیق

جمعہ 1 اگست 2014 18:28

غمگین گانے سنیں ، خوش مزاج ہو جائیں گے، نئی تحقیق

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اگست۔2014ء)اگر آپ خوش رہنا چاہتے ہیں تو افسردہ رہنا سیکھیں، وہ بھی غمگین گانے سن کر، اس طرح آپ خوش مزاج ہو جائیں گے، یہ ہمارا نہیں تحقیق کرنے والے جاپانی ماہرین کا کہنا ہے۔

(جاری ہے)

غمگین گانے سنیں اور خوش رہیں، حیران نہ ہوں یہ ہم نہیں نئی تحقیق کہہ رہی ہے، جاپانی سائنسدانوں نے پتہ لگایا ہے کہ غم زدہ موسیقی خوش نما جذبات کو ابھارتی ہے،یہی وجہ ہے کہ لوگ خوشی سے زیادہ غمگین گانے پسند کرتے ہیں۔ہے نہ عجب بات، تو آئندہ جب بھی آپ کو خوش ہونے کا دل کرے، تو غمگین گانے ہی سنیں۔