امریکہ میں ’وومن ان بلیک‘ کا چرچا،پراسرار خاتون اب تک ایک ہزار میل سے زیادہ کا راستہ طے کر چکی ،امریکی پریشان

جمعہ 1 اگست 2014 20:33

امریکہ میں ’وومن ان بلیک‘ کا چرچا،پراسرار خاتون اب تک ایک ہزار میل ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اگست۔2014ء) امریکہ میں ان دنوں ایک پراسرار خاتون سرخیوں میں ہے جو کالی چادر میں لپٹی پورے ملک میں پیدل گھوم رہی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کچھ مقامی لوگ اسے بھوتنی کہتے ہیں تو کچھ اور اسے ’مسیحا‘ کے نام سے پکارتے ہیں۔ اس خاتون کی حقیقی شناخت کچھ بھی ہو لیکن اس نے امریکیوں کو مکمل طور پر پریشان کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر عورت کو ’وومن ان بلیک‘ یعنی کالے لباس میں خاتون کہا جا رہا ہے اور اس کے کافی فالورز بن گئے ہیں۔لوگوں کی اس خاتون میں دلچسپی کتنی ہے، اس کا اندازہ اس بات سے ہی لگایا جا سکتا ہے کہ اس سے منسلک ایک فیس بک پیج کے تقریباً ساٹھ ہزار فالورز ہو چکے ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ خاتون اب تک ایک ہزار میل سے زیادہ کا راستہ طے کر چکی ہے۔تو آخر ’وومن ان بلیک‘ کی اصل شناخت کیا ہے اور کیوں وہ الاباما سے ورجینیا تک پیدل سفر کر رہی ہے؟۔

متعلقہ عنوان :