سکھر، چھوہارا مارکیٹ میں کچی شراب پینے سے دو نوجوان جاں بحق

جمعہ 1 اگست 2014 21:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اگست۔2014ء) چھوہارا مارکیٹ میں کچی شراب پینے سے دو نوجوان جاں بحق۔ نوجوانوں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ سکھر کے علاقے چھوہارا مارکیٹ میں جمعہ کے روز کچی شراب پینے سے چھوہارا مارکیٹ کے رہائشی دو نوجوان27سالہ الله ڈنو سولنگی اور20سالہ دلمراد لکھن کچی شراب پینے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرے دونوں نعشوں کو تحویل میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں۔نعشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔