حکومت لانگ مارچ سے نہیں اپنی غلطیوں سے جائے گی‘ یوسف رضا گیلانی
جمعہ 1 اگست 2014 22:36
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اگست۔2014ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت لانگ مارچ سے نہیں اپنی غلطیوں سے جائے گی کیونکہ نوازشریف نے خود تو لانگ مارچ کیا اور اب دوسروں کو روکنے کے لئے فوج طلب کررہے ہیں، سیاست میں کسی بھی وقت مذاکرات کی بات آ سکتی ہے ، وکلاء کے لانگ مارچ میں پیپلز پارٹی نے فوج طلب نہیں کی تھی ، لانگ مارچ ہو یا کچھ بھی بس پر امن ہونا چاہیے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عوام کے حقوق کا تحفظ ہو ، حکومت نے غیر ضروری طور پر صورتحال پیچیدہ بنا دی ہے ، وکلاء تحریک کو ہم نے نہیں روکا ، ان کا مطالبہ مان کر عدلیہ کو بحال کیا ۔ آج بھی تمام صورتحال کنٹرول کی جا سکتی ہے ۔عمران خان کو لانگ مارچ سے نہ روکا جائے،سیاست میں لچک ہونی چاہئے اس لیے حکومت سیاست میں پل بنائے دیواریں نہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ہیلری کلنٹن کیساتھ کام کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو تنقید کا سامنا
-
190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی
-
پاکستان الیکٹرک گاڑیوں ں تیاری میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کوفروغ دے رہا ہے، رپورٹ
-
پاکستان اور ایران کا آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، دوطرفہ تجارت پانچ سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.