چین کی نئے بین البراعظمی میزائل بنانے کی تصدیق

ہفتہ 2 اگست 2014 11:46

چین کی نئے بین البراعظمی میزائل بنانے کی تصدیق

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) چین نے نئے بین البراعظمی میزائل بنانے کی تصدیق کردی۔ بیلسٹک میزائل امریکہ میں کئی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈی ایف فورٹی ون میزائل کے تجربے کے بعد چین دنیا بھر کے طویل رینج میزائل کی فہرست میں شامل ہوگیا۔

(جاری ہے)

بیلسٹک میزائل بارہ ہزار کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔چینی میڈیاکے مطابق گورنمنٹ موحولیات مانیٹرنگ سینٹر کا کہنا تھا کہ ڈی ایف فورٹی ون میزائل بنانے کا مقصد فوجی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ چین کے فوجی امور انتہائی خفیہ رکھے جاتے ہیں۔ اس سے قبل چین نے ڈی ایف فورٹی ون میزائل کی موجودگی کی تردید کی تھی۔

متعلقہ عنوان :