جاوید شیخ نے بھارتی فلم ’’ہیپی نیوائیر‘‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا

ہفتہ 2 اگست 2014 12:12

جاوید شیخ نے بھارتی فلم ’’ہیپی نیوائیر‘‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2اگست 2014ء) اداکار جاویدشیخ نے 100کروڑروپے کے بجٹ سے بننے والی بھارتی فلم ’’ہیپی نیوائیر‘‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی فلم ’’ہیپی نیوائیر‘‘ میں جاویدشیخ کوبھارتی سپراسٹارشاہ رخ خان کے باپ کاکرداراداکرناتھا۔ اب یہ کردارانوپم کھیراداکررہے ہیں۔ جاویدشیخ نے بتایاکہ میں ان دنوں پاکستان میں کچھ پراجیکٹ میں مصروف ہوں اس وجہ سے انڈیاجانے سے انکارکیاہے فرح خان نے مجھے اس فلم کے لیے رابطہ کیاتھامگرمیں نے انکارکردیا۔

متعلقہ عنوان :