Live Updates

حکومت ہمیں نظربند کرکے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماریگی، عمران خان

ہفتہ 2 اگست 2014 12:22

حکومت ہمیں نظربند کرکے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماریگی، عمران خان

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2اگست 2014ء) تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ 14اگست کو فیصلہ کن جنگ کا آغاز ہو گا اور اگر حکومت نے پارٹی قیادت کو نظر بند کرنے کی کوشش کی تو یہ اپنے پاوں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہوگا۔ اپنے ایک انٹر ویو میں تحر یک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کے روکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، (ن) لیگ کو صرف اپوزیشن میں جمہو ریت نظر آتی ہے، حکومت ہمیں نظر بند کر کے اپنے پاؤںپر کلہاڑی مارے گی، نوازشر یف خود آصف زرداری کی حکو مت کیخلاف لانگ مارچ کرچکے ہیں اب ہمارے آزادی مارچ کو کیوں غیر جمہو ری کہتے ہیں، حکو مت سے مذاکرات کا وقت ختم ہو چکا ہے ہم نے پہلے تمام آپشنز استعمال کر لیے ہیں اور اب آخری آپشن کے طور پر ہم نے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے مزید کہا کہ ہم ایک سال سے زائد عر صہ تک (ن) لیگ کی حکو مت سے عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں مگر وہ ہماری بات کو سننے کو تیار ہی نہیں اور اب جب انکو یقین ہوچکا ہے ہم حکو مت کیخلاف سڑکوں پر آ رہے تو اب حکو مت ہم سے مذاکرات کی باتیں کر رہی ہے لیکن اب مذاکرات کا وقت گزر چکا ہے اور ہر صورت 14اگست کو آزادی مارچ ہو گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :