بھارت کی برتری ختم کرنے کے لیے پاکستان جوہری ہتھیاروں کی تعدادبڑھارہاہے،امریکی جریدہ

ہفتہ 2 اگست 2014 14:54

بھارت کی برتری ختم کرنے کے لیے پاکستان جوہری ہتھیاروں کی تعدادبڑھارہاہے،امریکی ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) امریکی جریدے نے کہاہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جوہری کشیدگی کے خاتمے کے لئے پاکستان بھارت کے ساتھ نئی جوہری مفاہمت چاہتا ہے،امریکی جریدے کے مطابق ایک سینئر پاکستانی عہدیدار نے کہاکہ نواز حکومت نے بھارت کو ایک جامع تجویز دی ہے کہ دو طرفہ جوہری ذخائر اوران کے استعمال کے خطرات میں کمی کی جائے ۔

اسلام آباد کی طرف سے تازہ پیش کش 25 اگست کو اسلام آباد میں دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطحی سفارت کاری کے لئے ایک غیر متوقع رخ اختیار کرسکتی ہے جہاں بھارتی سیکرٹری خارجہ پاکستانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ دونوں ممالک کے جوہری اور میزائل دوڑ کو محدود کرنے کے لئے پاکستان نے ایک دہائی قبل بھی تجویز دی تھی،اب اسلام آباد پر انحصار کرتا ہے کہ وہ اس سلسلے میں دہلی کو قائل کر پائے گا کہ وہ اپنی روایتی فوج میں کمی کرے، فی الحال بھارت روایتی فوجی کمی میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

(جاری ہے)

چین کی جدید دفاعی صلاحیتیں اور ایشیائی سیکورٹی کھلاڑی کے طور ابھر کر سامنے آنا بھارت کو پریشان کیے ہوئے ہے، علاقائی اور عالمی طاقت کے طور پر بھارت وسیع خواہشات رکھتا ہے۔ جریدے کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکی حکام سے بات چیت کے لئے واشنگٹن میں موجود پاکستانی اعلی عہدے دار نے کہا کہ ہم نے بھارت کو اسٹریٹجک ہتھیاروں کے متعلق ایک جامع تجویز پیش کی ہے کہ روایتی اور غیر روایتی ہتھیاروں کے بارے میں مفاہمت قائم کی جائے ہم اس پر بہت فعال ہیں۔

دونوں ممالک کے سیکریٹریزاعزاز احمد چوہدری اور سجاتا سنگھ کے درمیان آئندہ مذاکرات میں بنیادی طور پر تجارتی تعلقات کی بہتری پر توجہ مرکوز رہنے کا امکان ہے۔ واشنگٹن کے دورے پرسلامتی اور سفارتی امور کے پاکستانی عہدیدار نے اصرار کیا کہ مذاکرات میں جوہری ہتھیاروں کے معاملے کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے سابق دور میں مئی 1998میں نواز شریف نے دو طرفہ جوہری تخفیف اسلحہ کی تجویز دی تھی جب بھارت نے دو زیر زمین اوراسلام آباد نے ایک ماہ بعد جوہری تجربات کیے ۔

جریدے کے مطابق بھارت کی روایتی برتری کے خاتمے کے لئے پاکستان جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور ڈلیوری سسٹم کی صلاحیتوں میں اضافہ کررہا ہے۔پاکستان کے پاس 100سے120جوہری ہتھیار جب کہ بھارت کے پاس 90سے 110کے درمیان ہتھیار ہیں۔تشویش یہ ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کوئی بھی روایتی تنازع جوہری ہتھیاروں کے تبادلے سے کنٹرول سے باہر ہوسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :