اسلام آباد میں اضافی دستے تعینات نہیں کر رہے،پاک فوج

ہفتہ 2 اگست 2014 14:54

اسلام آباد میں اضافی دستے تعینات نہیں کر رہے،پاک فوج

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) پاک فوج نے کہاہے کہ وہ شہر میں کوئی اضافی دستے تعینات نہیں کر رہی،فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب شروع ہونے کے بعد پندرہ جون سے اسلام آباد میں خصوصی فرائض کے لیے تعینات فوجیوں کی تعداد میں اب مزید کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتہ وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ وہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت دارالحکومت میں تین مہینوں کے لیے سول انتظامیہ کی معاونت کی خاطر فوج کی خدمات حاصل کرے گی۔تاہم، جنرل باجوہ کا اصرار ہے کہ فوج کی تعیناتی پندرہ جون کو ہی ہو چکی تھی اور یہ کہ اس حوالے سے نوٹیفیکیشن دیر سے آیا ۔یہ فوجی ائیرپورٹ، سفارتی انکلیو، ایوان صدر، وزیر اعظم ہاس، مرگلہ کی پہاڑیوں اور حساس تنصیبات پر تعینات ہیں۔

اسلام آباد میں اضافی دستے تعینات نہیں کر رہے،پاک فوج

متعلقہ عنوان :