ملکی حالات خراب ہوں تب مڈٹرم انتخابات کا مطالبہ اچھالگتاہے،خواجہ سعد رفیق

ہفتہ 2 اگست 2014 16:04

ملکی حالات خراب ہوں تب مڈٹرم انتخابات کا مطالبہ اچھالگتاہے،خواجہ سعد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ حکومت مسائل کے حل کی تلاش کیلئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری سے مذاکرات کیلئے تیار ہے ۔ لانگ مارچ اور دھرنے روکنے کے لئے طاقت کا نہیں بلکہ حکمت عملی کا استعمال کریں گے تاہم عمران خان اپنے تمام مطالبات ایک ہی بار بتادیں ، مڈٹرم انتخابات اسی وقت ہوتے ہیں جب ملکی حالات خراب ہوں ابھی تو ملکی حالات بہترین چل رہے ہیں معیشت میں بہتری آئی ہے عالمی بینک نے بھی پاکستانی معیشت کی تعریف کی ہے اورپاکستان ترقی کرتے ہوئے آگے بڑھتاچلاجارہاہے ، عوامی فلاح کے کئی منصوبوں پر کام شروع ہوچکاہے اس کے علاوہ بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے بھی حکومت دن رات ایک کیے ہوئے ہیں ایسے حالات میں ہم نے کبھی نہیں سنا تو کسی نے مڈٹرم انتخابات کا مطالبہ کیا ہو، نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ عمران خان کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہیئے کیونکہ سیاسی معاملات دھرنوں کے ذریعے حل نہیں کئے جاسکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کے معاملے پر دوسری سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے گی ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ لانگ مارچ اور دھرنے روکنے کے لئے طاقت کا نہیں بلکہ حکمت عملی کا استعمال کرینگے تاہم عمران خان اپنے تمام مطالبات ایک ہی بار بتادیں ،انہوں نے کہاکہ مڈٹرم انتخابات اسی وقت ہوتے ہیں جب ملکی حالات خراب ہوں ابھی تو ملکی حالات بہترین چل رہے ہیں معیشت میں بہتری آئی ہے عالمی بینک نے بھی پاکستانی معیشت کی تعریف کی ہے اورپاکستان ترقی کرتے ہوئے آگے بڑھتاچلاجارہاہے ،انہوں نے کہاکہ عوامی فلاح کے کئی منصوبوں پر کام شروع ہوچکاہے اس کے علاوہ بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے بھی حکومت دن رات ایک کیے ہوئے ہیں ایسے حالات میں ہم نے کبھی نہیں سنا تو کسی نے مڈٹرم انتخابات کا مطالبہ کیا ہو، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت کے مخالفین فساد پھیلانا چاہتے ہیں جبکہ قوم حالت جنگ میں ہے اپوزیشن کو حکومت کا ساتھ دینا چاہئے اور عمران خان بھی اپنا مارچ ترک کردیں۔

متعلقہ عنوان :