شیخ رشید ناراض ہو کر چلے گئے؟چہ مگوئیاں

ہفتہ 2 اگست 2014 17:44

شیخ رشید ناراض ہو کر چلے گئے؟چہ مگوئیاں

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کے بعد چوہدری برادران صحافیوں کے تمام سوالات کا جواب ”کل بتائیں گے “دے کر ٹال گئے ۔

(جاری ہے)

صحافیوں نے چوہدری برادران سے آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کے ملنے ، آرٹیکل 245کے نفاذکے بعد کی حکمت عملی ، انقلاب مارچ پہلے یا آزادی مارچ پہلے ، اندرون یا بیرون ملک یا ملک کے کسی اہم ادارے کے پیغامات کے حوالے سے سوالات یہ کہہ کر ٹالتے رہے کہ کل اتوار کو ایک تفصیلی پریس کانفرنس میں ان تمام کے جوابات دیدئیے جائیں گے ۔

قبل ازیں شیخ رشید احمد ملاقات ادھوری چھوڑ کر میڈیا سے بات کئے بغیر واپس چلے گئے جس پر چہ مگوئیاں ہوتی رہیں۔ جب صحافیوں نے چوہدری برادران سے سوال کیا کہ شیخ رشید کیوں ناراض ہو کر گئے ؟ تو انہوں نے کہا کہ وہ ناراض ہو کر نہیں گئے بلکہ انہوں نے راولپنڈی میں ایک تقریب میں شرکت کرنا تھی ۔

متعلقہ عنوان :