2021میں سرخ سیارے ’مریخ‘ پر بھجوائے گئے مشن میں آکسیجن بنانے کی کوشش کی جائیگی؛ناسا

ہفتہ 2 اگست 2014 19:34

2021میں سرخ سیارے ’مریخ‘ پر بھجوائے گئے مشن میں آکسیجن بنانے کی کوشش ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء)امریکی خلائی ایجنسی ناسا کا کہنا ہے کہ وہ سات سال بعد 2021میں سرخ سیارے ’مریخ‘ پر بھجوائے گئے مشن میں آکسیجن بنانے کی کوشش کرے گا،مستقبل میں مریخ پر انسانی مشن بھجوانے اور وہاں زندگی کی موجودگی کے آثار کا ٹھوس بنیادوں پر پتہ لگانے کے لیے ناسا کی خلائی گاڑی میں کْل سات سائنسی منصوبوں کے بنیادی لوازمات موجود ہوں گے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ناسا کے آئندہ مشن میں کاربن ڈآئی آکسائیڈ کو آکسیجن گیس میں تبدیل کیا جائے گا اور اس کی مدد سے وہاں جانے والے خلابازوں کو بھی مدد مل سکتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ راکٹ کے لیے واپسی کا ایندھن بھی بن سکتا ہے۔آئندہ مریخ پر جانے والے مشن میں ایک تجرباتی موسمیاتی سٹیشن بھی شامل ہوگا جس کا وزن 40 کلو کے برابر بتایا جاتا ہے۔وشنگٹن میں ناسا کے منتظم جان گرنفلڈ نے 2020 کے لیے ماس کے ’سائنٹفک پے لوڈ‘ کا اعلان ان الفاظ میں کیا ’یہ حقیقتاً ہمارے لیے بہت دلچسپ اور سنسنی خیز دن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کا ماڈل اگست 2012 میں مریخ پر بھجوائے جانے والی خلائی گاڑی’ کیوروسٹی‘ سے ملتا جلتا ہے اور اس کی تیاری پر ایک اعشاریہ نو ارب امریکی ڈالر خرچ آئے گاجبکہ اس کا وزن ایک ٹن ہے۔