پیر محل، بااثر افراد کی غریب محنت کش خاندان پر ظلم کی انتہا ،مکان گراکر سامان توڑ ڈالا، ایک بچی کو اغواکرنے کے بعدپولیس سے ساز باز کر لی ، متاثرہ خاندان کی وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل

اتوار 3 اگست 2014 20:35

پیر محل، بااثر افراد کی غریب محنت کش خاندان پر ظلم کی انتہا ،مکان گراکر ..

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اگست۔2014ء) بااثر افراد کی غریب محنت کش خاندان پر ظلم کی انتہا مکان گراکر سامان توڑ ڈالا، ایک بچی کو اغواکرنے کے بعد دوبچیوں کو زبردستی اغواکرنے کے درپے پولیس ملزمان کے ساتھ ساز باز وزیراعلیٰ پنجاب ہمیں ظالمو ں کے ظلم سے بچائے متاثرہ خاندان کابااثر افراد کے خلاف احتجاج تفصیل کے مطابق چک نمبر759گ ب کی رہائشی خاتون کنیزاں بی بی زوجہ مرید حسین بھٹی درکھان کے مکان کو بااثر افراد جن میں مجید ،سلیم ،منظور ، رمضان ، امجد ، سرور، ممتاز ، اقوام واہگے وغیرہ نے زبردستی گراکر گھریلو سامان کو توڑپھوڑڈالا اور اہل خانہ کوتشدکانشانہ بنایا وجہ عناد ملزمان نے کنیزاں بی بی کی بیٹی نازیہ بی بی کو زبردستی اغواکرکے اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے اور جبکہ کنیزاں بی بی کو کسی بھی قسم کی ممکنہ قانونی کاروائی سے روکنے کے لیے کنیزاں بی بی کے گھر پر حملہ آور ہوکر دوبیٹیوں کواغواکرنے کی کوشش کی ناکامی پر کنیزاں بی بی کا مکان مسمار کرڈالا اور سامان توڑ پھوڑڈالا متاثرہ خاندان نے تھانہ اروتی پولیس کو اپنے تحفظ کے لیے درخواست دی مگر تھانہ اروتی پولیس نے کسی بھی قسم کی کاروائی سے انکار کرتے ہوئے ملزمان سے سازبا زہوگئی تفتیشی اللہ یار درسانہ اے ایس آئی تھانہ اروتی کا کہنا ہے کہ پارٹیوں کو متعددبار بلایا لیکن پارٹیاں بار بار بلانے کے باوجود نہیںآ رہی ہم کیا کرسکتے ہیں متاثرہ خاندان کنیزاں بی بی اور اس کے اہل خانہ نے بااثر ملزمان کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ، آئی جی پنجاب ، ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے انصاف کی اپیل کی ہے