سکھر، ریلوے اسپیشل برانچ کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، دومشکوک خواتین کے جسم کے مختلف حصوں میں تین تین کلو چھپائی گئی چرس برآمد

پیر 4 اگست 2014 21:53

سکھر ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اگست 2014ء) ایس پی ریلوے سکھر ڈویژن غلام سرور بھیو نے ریلوے تھانہ روہڑی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ریلوے پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ کوئٹہ سے حیدرآباد بذریعہ ٹرین منشیات اسمگلنگ کی جارہی ہے ایسی اطلاع پر ریلوے اسپیشل برانچ کی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے کوئٹہ سے آنے والی ٹرینوں سمیت روہڑی اسٹیشن پرموجود تمام مسافروں اور انکے سامان کی جامعہ تلاشی شروع کی تو اسٹیشن پر موجود مسافروں کے روپ میں بیٹھی ہوئی مشکوک دوخواتین میرزادی زوجہ امام بخش بروہی اور روزاں زوجہ نواب بروہی کی تلاشی لی تو انہوں نے خفیہ طورپراپنے جسم کے مختلف حصوں میں تین تین کلو چھپائی گئی چرس برآمد کرلی اور اسپیشل برانچ ٹیم میں شامل ایس ایچ او میر محمدمیرانی سب انسپیکٹر عبداسلام ،عبدالغفار اوربخت علی نے اسی دوران خواتین کے ساتھی حفیظ اللہ ولد شیرعلی بروہی کوبھی گرفتارکرکے اسکے قبضے سے چار کلو اعلی کوالٹی کی چرس برآمدکرلی برآمدشدہ چرس کی عالمی منڈی میں قیمت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

غلام سرور بھیو نے مزید کہا کہ دونوں خواتین ملزمان کا تعلق شکارپور اور ملزم کا تعلق نوشکی بلوچستان سے ہے دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیاہے کہ وہ چرس کوئٹہ سے لیکر آئے تھے اور روہڑی سے بذریعہ سکھر ایکسپریس حیدرآباد جانے والے تھے کہ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا تینوں ملزمان کے خلاف ریلوے تھانہ روہڑی میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے واضح رہے کہ آئی جی ریلوے پاکستان کے حکم پر ریلوے اسپیشل برانچ پولیس کو ملک بھرمیں بحال کردیاگیا ہے جسکی ذمہ داری ٹرینوں میں اسمگلنگ کی روک تھام تخریب کاروں کی جانب سے ریلوے ٹریک وٹرینوں کو نشانہ بنانے والوں کی نشاندہی سمیت بذریعہ ٹرین سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں کی آمدورفت کی بروقت افسران کو اطلاع فراہم کرنا شامل ہے اس سلسلے میں سکھر ڈویژن میں اسپیشل برانچ پولیس نے اپنی ذمہ داریاں شروع کردی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :