سیشن کورٹ سکھر کی عدالت نے ذیشان احمد کی درخواست پر سابق ایم پی اے کے پی اے سمیت چار افراد کے خلاف 420کے تحت مقدمہ درج

پیر 4 اگست 2014 21:55

سکھر ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اگست 2014ء) سیشن کورٹ سکھر کی عدالت نے ذیشان احمد کی درخواست پر سابق ایم پی اے کے پی اے سمیت چار افراد کے خلاف 420کے تحت مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز درخواستگذار ذیشان احمد سومرو نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ کچھ عرصہ قبل سابق ایم پی اے کے پی اے منور سومرو، ایریگیشن ملازم زاہد سولنگی، روپ چند اور حبدار کلہوڑو نے4لاکھ روپے لے کر ایریگیشن میں بیلداری کی نوکری کا آرڈر دیا تھا جس کی انکوائری کروائی گئی تو وہ جعلی نکلا۔جبکہ پیسے واپس مانگنے پر وہ موتمار دھمکیاں دے رہے ہیں۔درخواست کی شنوائی کے بعد عدالت نے اے سیکشن پولیس کو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردئے ہیں۔