گال ٹیسٹ، سری لنکا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ، قومی ٹیم کے دونوں اوپنر ناکام

بدھ 6 اگست 2014 11:40

گال ٹیسٹ، سری لنکا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ، قومی ٹیم کے دونوں اوپنر ..

گال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ٹاس جیت کر بیٹنگ کررہا ہے۔ سری لنکا کے شہر گال میں کھیلا جارہا پہلا ٹیسٹ بارش کی وجہ سے ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ پاکستان نے آئی لینڈرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور خرم منظور نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ابھی قومی ٹیم کا مجموعی اسکور 4 ہی تھا کہ اسے احمد شہزاد کی صورت میں پہلا نقصان برداشت کرنا پڑا، وہ 4 رنز بنا کر دھمیکا پرساد کا شکار بنے۔

19 رنز پر قومی ٹیم کے دوسرے اوپنر خرم منظور بھی پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 3 رنز بنائے تھے۔ کریز پر اس وقت ملک کے سب سے تجربے کار بیٹسمین یونس خان اور اظہر علی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم سری لنکن سرزمین پر گزشتہ 8 سال کے دوران کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکی۔

متعلقہ عنوان :