قوم پاکستان کا یوم آزادی بڑے جوش وخروش سے منائے گی ‘خواجہ آصف

بدھ 6 اگست 2014 14:05

قوم پاکستان کا یوم آزادی بڑے جوش وخروش سے منائے گی ‘خواجہ آصف

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اگست۔2014ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ قوم پاکستان کا یوم آزادی بڑے جوش وخروش سے منائے گی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم ملک کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج ملکی سرحدوں کی حفاظت کررہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاک فوج شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے ملک انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا

متعلقہ عنوان :