سیالکوٹ سیکٹر سے انڈین فوجی گرفتار

بدھ 6 اگست 2014 14:36

سیالکوٹ سیکٹر سے انڈین فوجی گرفتار

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) ہندوستان کی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے ایک اہلکار کو پاکستانی سرحد میں داخل ہونے پر سیالکوٹ کے بجوات سیکٹر سے حراست کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ہندوستانی فوجی کو چناب رینجرز کی جانب سے سرحد کی خلاف وزری کرنے پر حراست میں لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حراست میں لیے جانے کے بعد اسے مزید تفتیش کے لیے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔