لیگی رہنماؤں کی اکثریت مارچ کی اجازت دینے کی حامی

بدھ 6 اگست 2014 17:59

لیگی رہنماؤں کی اکثریت مارچ کی اجازت دینے کی حامی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے ایک روز قبل (پیر) ہونے والے اعلیٰ سطح کے پارٹی اجلاس میں تحریک انصاف کے مارچ اور طاہرالقادری کے 10اگست کے یوم شہدا سے نمٹنے کے طریقوں پر غور کیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران لیکی رہنماؤں کی اکثریت نے عمران خان اور طاہرالقادری کے مارچوں کو اسلام آباد داخل ہونے کی اجازت دینے کی حمایت کی تاہم انھوں نے تجویزدی کہ اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ تمام بڑی سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے کیا جائے۔

اس کا مقصد یہ ہے کہ لانگ مارچ پر کوئی بھی فیصلہ صرف مسلم لیگ(ن) کا نہیں بلکہ تمام جماعتوں کا مشترکہ فیصلہ محسوس ہونا چاہیئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کو وزیراعظم سے ملاقات میں فضل الرحمن، محمود اچکزئی اور آفتاب شیرپاؤ نے بھی نواز شریف پر زور دیا کہ اسلام آباد میں لانگ مارچ کی اجازت دی جائے۔