نام نہاد انقلاب کے دعویدار ملک کو انارکی کی طرف دھکیلناچاہتے ہیں ، مفتی محمد نعیم

بدھ 6 اگست 2014 22:12

نام نہاد انقلاب کے دعویدار ملک کو انارکی کی طرف دھکیلناچاہتے ہیں ، ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ ملک نازک صورتحال سے دوچار ہے ، عوام پانی ، بجلی ا،امن اور بنیادی سہولیات سے محروم زندگی گذارنے پر مجبور جبکہ حکمران اور اپوزیشن مل کر سادہ لوح عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں اوردھرنوں اور مارچ کی سیاست کرکے ملک کے حقیقی مسائل سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں،حکومت اگرعوامی احساسات کی ترجمانی نہیں کررہی توسونامی اور انقلابی کی سیاست سے بھی ملک کوئی فائدہ نہیں ہوگا ،نام نہاد انقلاب کے دعویدار ملک کوانارکی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں ہردور میں اغیار کے وظیفہ خور موسمی لیڈروں نے ملک کو خطرات سے دوچار کیاہے ۔

بدھ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف فوج آپریشن میں مصروف ہے ہزاروں آئی ڈی پیز بے گھر زندگیا ں بسر کررہے ہیں آپریشن کو جلد پایہ تکمیل پہچا کر آئی ڈی پیز کو اپنے گھروں کو واپس بھیجنے کے لئے فوری اقدام کی ضرورت ہے .

دوسری جانب ملک بھر میں پانی ، بجلی کے بحران اور امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث ملکی عوام مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ مہنگائی بے روزگاری نے غریب اور متوسط طبقے کی زندگیا اجیرن کردی ہیں ایسے میں ملکی مسائل کو خلوص کے ساتھ حل کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ نام نہاد نعروں اور مارچ اور دھرنوں کے ذریعے سے ملک کو مزید کمزورکیاجائے، انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کے احساسات کی ترجمانی نہیں کررہی تو سونامی اور انقلابی کی سیاست سے بھی عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، انہوں نے کہاکہ اغیار کے وظیفہ خور موسمی لیڈروں نے ملک کو ہردور میں خطرات سے دوچار کیا ہے ،جو احتجاجی دھرنوں میں ملکی عوام کا استعمال کرکے اقتدار حاصل کرتے ہیں اور پھر اقتدار میں آکر غریب عوام کو بھول جاتے ہیں جب مشکل وقت آتاہے تو ڈیل کرکے ملک سے فرار ہوجاتے ہیں اور مظلوم عوام مسائل اور محرومیوں کا شکار رہ جاتی ہے، انہوں نے کہاکہ ملکی عوام جان چکی ہے کہ اقتدار کے بھوکے عوام کی بھوک اور پیاس نہیں بجاسکتے دھرنوں اور مارچوں کی سیاست کرکے شاٹ راستے سے اقتدار کا خواب دیکھنے والے سمجھ لیں اب انہیں اقتدار میں آنے نہیں دے گی،مفتی محمد نعیم نے مزید کہاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے حکمرانوں کے اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا اور ملکی مسائل پر توجہ دے کر انہیں حل کرنا ہوگا اور سیاستدانوں کو ملکی ترقی کیلئے کوئی کام حکومت کرتی ہے تو اس میں روڈے اٹکانے کے بجائے حکومت کا ساتھ دینا ہوگا تب جاکر ملک کو موجودہ مسائل سے نکالا جاسکتاہے ہے ۔

(جاری ہے)

مفتی محمد نعیم نے تمام اسٹیک ہولڈر ز اور مذہبی وسیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ وطن عزیز کی ترقی وخوشحالی کیلئے اتحاد ویکجہتی کے زیور سے آراستہ ہوکر خلوص دل سے ملک وقوم کی خدمت کو ترجی دیں اور ذاتی مفاد کی سیاست کوترق کرکے ملکی مفادات کی سیاست کریں۔