Live Updates

11اگست سے 10 ہزار کارکن عمران خان کے گھر کے باہر چوبیس گھنٹے پہرہ دیں گے،عبد العلیم خان

بدھ 6 اگست 2014 22:35

11اگست سے 10 ہزار کارکن عمران خان کے گھر کے باہر چوبیس گھنٹے پہرہ دیں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) ہم نئی نسلوں کے مستقبل کیلئے 14 اگست کو جوق در جوق گھروں سے نکلیں گے یوتھ ونگ خواتین ونگ  انصاف سٹوڈنٹ ونگ  کسان ونگ لائیرز ونگ مینارٹی ونگ اور لیبر ونگ تحریک انصاف کی حقیقی طاقت ہیں ۔آزادی مارچ کا لائحہ عمل مکمل کرکے کارکنوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ کارکن آج رات سے کیمپس لگاکر آزادی مارچ میں شرکت کرکے نئے پاکستان کی بنیاد رکھنے والوں کی رجسٹریشن کریں گے ۔

یونین کونسل سے لے کر لاہور کی تنظیم تک ہر شخص سیاسی عمل کو تیز ترین کردے گا اور چند ہی دنوں میں ہر طرف آزادی مارچ کی دھوم ہو گی ۔پاکستان تحریک انصاف کے پُرامن ورکرز گلی گلی محلہ محلہ جا کر آزادی مارچ کے حوالے سے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کریں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف آزادی مارچ کو حقیقی معنوں میں پاکستان کی آزادی کی سب سے بڑا پرو گرام سمجھتی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر عبد العلیم خان نے لاہور آفس میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ عمران خان 14 اگست کو زمان پارک سے آزادی مارچ کیلئے عظیم الشان قافلے کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد کی طرف روانہ ہو ں گے ۔11 اگست سے 10 ہزار کارکن چوبیس گھنٹے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے گھر کے باہر چوبیس گھنٹے پہرہ دیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہزاروں کارکنوں کو گرفتارکیے بغیر عمران خان تک نہیں پہنچ سکتی ۔اس موقع پر ایم ۔پی ۔اے میاں اسلم اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آنیوالی نسلوں کی جنگ ہے اور ہم سب کو مل کر لڑنی ہے ۔اگر آج ہم اس جنگ سے بھاگے تو ہمیںآ نے والی نسلیں کبھی معاف نہیں کریں گی ۔یہ جنگ نہ تو عمران خان کی ہے اور نہ ہی کسی انفرادی شخصیت کی یہ سارے پاکستان کی جنگ ہے اور اس میں سارا پاکستان شمولیت کرے گا۔

لاہور کے سینئر نائب صدر شعیب صدیقی نے اس موقع پر کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی پوری طاقت کے ساتھ اس میدان ِ کارزار میں اترنا ہے اور اسلام آباد سے کامیاب و کامران واپس لوٹنا ہے ۔لاہورکے نائب صدر جمشید اقبال چیمہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ آخر معرکہ ہے اگر ہم اپنے گھرو ں سے نہ نکلے تو پاکستا ن میں مستقل آمریت قائم ہو جائے گیا اور اگر ہم نے اپنا سیاسی کردار دیانتداری سے ادا کیا تو پھر پاکستان کے مقدر حقیقی جمہوریت کے سواء کچھ نہیں ہے ۔ س موقع پر جمشیداقبال چیمہ  سردار کامل عمر  میا ں محمد منشاء  میاں افتخار  فرخ جاوید مون، جمشید بٹ  کرنل شوکت علی  رانا شہزاد سہل  حاجی محمد صادق  مہرواجد  زرقابٹنے شرکت کی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :